0
Friday 7 Mar 2014 21:36

گلگت بلتستان میں صحافت کا ایک اہم باب ہمیشہ کے لیے بند ہوا ہے، سعدیہ دانش

گلگت بلتستان میں صحافت کا ایک اہم باب ہمیشہ کے لیے بند ہوا ہے، سعدیہ دانش
اسلام ٹائمز۔ صوبائی وزیراطلاعات گلگت بلتستان سعدیہ دانش نے گلگت بلتستان کے سینئر صحافی سعیدالحسن کی ناگہانی موت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی صحافت اور علاقے کے لیے خدمات پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔ صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا ہے کہ سینئر صحافی مرحوم سعید الحسن کی موت سے گلگت بلتستان میں صحافت کا ایک اہم باب ہمیشہ کے لیے بند ہوا ہے۔ انکی گلگت بلتستان میں صحافت کو فروغ کے لیے خدمات ناقابل فراموش ہیں۔ وزیر اطلاعات نے مرحوم کی ایصال ثواب کے لیے دعا کی ہے اور لواحقین سے دکھ کی اس گھڑی میں ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 359195
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش