0
Saturday 8 Mar 2014 21:02

مذاکراتی کمیٹی میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی شمولیت، تحریک انصاف اور حکومتی اتحادی پارٹیوں کا اجلاس طلب

مذاکراتی کمیٹی میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی شمولیت، تحریک انصاف اور حکومتی اتحادی پارٹیوں کا اجلاس طلب
اسلام ٹائمز۔ طالبان سے مذاکرات کے لئے قائم کردہ کمیٹی میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کو شامل کرنے کے حوالے سے تحریک انصاف اور حکومت میں شامل پارٹیوں کا اہم اجلاس اتوار کو طلب کیا گیا ہے۔ اجلاس میں مذاکراتی کمیٹی کے لئے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک یا صوبائی وزراء میں کسی ایک کی نامزدگی کی جائیگی۔ اس حوالے سے خیبر پختونخوا حکومت نے وزراء کو شامل کرنے کے حوالے سے ان سے تجاویز طلب کر لی ہیں۔ طالبان سے ہونے والے مذاکرات کے لئے قائم کمیٹی میں گورنر خیبر پختونخوا کے نمائندے اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے نمائندے کو بھی شامل کیا جائے گا۔ 

ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی جانب سے خصوصی کمیٹی میں جماعت اسلامی اور تحریک انصاف کی جانب سے تعلق رکھنے والے کسی ایک وزیر کو شامل کیا جائے گا۔ صوبائی حکومت نے خصوصی کمیٹی میں وزراء کو شامل کرنے کے حوالے سے وزراء سے رائے طلب کی ہے کہ کون وزیر اس کمیٹی میں شامل ہونا چاہتا ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ اس حوالے سے وزراء کے علاوہ معاونین خصوصی سے بھی تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔ تاہم بعض وزراء اور معاونین خصوصی میں اس حوالے سے خوف و ہراس ہے۔
خبر کا کوڈ : 359512
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش