0
Sunday 9 Mar 2014 01:03

دہشت گرد جماعتوں سے ہمدردی سنگین غلطی ہے، مفتی اعظم سعودی عرب

دہشت گرد جماعتوں سے ہمدردی سنگین غلطی ہے، مفتی اعظم سعودی عرب
اسلام ٹائمز۔ مفتی اعظم سعودی عرب شیخ عبدالعزیز آل الشیخ نے کہا ہے کہ دہشت گرد قرار دی گئی جماعتوں سے ہمدردی کرنا اور ان کے لیے دعاگو ہونا سنگین غلطی ہے۔ سعودی اخبار کو دئیے گئے انٹرویو میں سعودی مفتی اعظم نے کہا کہ مسلمانوں کو چاہیے کہ ایسے لوگوں سے ہمدردی کے بجائے انہیں ان کی غلطیوں کی اصلاح کا کہیں۔ سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے دہشت گرد تنظیموں کی فہرست جاری ہونے پر تبصرہ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اس سے عوام کو ان جماعتوں کی فتنہ و شرانگیزیوں سے آگاہی ہوگی جو لوگوں کو گمراہ اور غلط راہ پر ڈال رہی تھی۔
خبر کا کوڈ : 359610
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش