0
Sunday 9 Mar 2014 10:16

کشمیری طلباء پر ہونے والے مظالم کو عالمی فورمز پر اٹھائیں گے، عبدالمجید

کشمیری طلباء پر ہونے والے مظالم کو عالمی فورمز پر اٹھائیں گے، عبدالمجید
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید نے اترپردیش اور میرٹھ یونیورسٹی میں کشمیری طلباء پر بھارتی مظالم و تشدد اور مقدمات قائم کرنے کے بھارتی اقدامات کی شدید مذمت کرتے ہوئے اقوام عالم سےمطالبہ کیا ہے کہ وہ بھارت کے جارحانہ اقدامات کا نوٹس لے۔ وزیراعظم آزاد کشمیر نے کشمیری طلباء پر ہونے والے پرتشدد واقعات کا فوری نوٹس لینے پر حکومت پاکستان اور وزارت خارجہ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ بھارت نے جو یہ ڈرامہ رچایا اس مسئلے کو او ایل سی فورم اور انسانی حقوق کی پلیٹ فارم پر اٹھائیں گے۔ کشمیر ہائوس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ میاں نواز شریف نے کشمیریوں کے حق خودارادیت کے حوالے سے جو جرات مندانہ موقف اپنایا اس پر دونوں اطراف کے کشمیری وزیراٰعظم پاکستان اور پاکستان کے 18 کروڈ عوام کے شکرگزار ہیں۔ 

وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ ریاست جموں و کشمیر کے عوام نے حق خودارادیت کی جو جدوجہد جاری رکھی ہوئی ہے بھارت کی پیراملڑی فورسز کشمیریوں کی تحریک کا راستہ نہیں روک سکتیں۔ انھون نے کہاکہ آزادی کشمیریوں کا مقدر بن چکی ہے، بھارت بھی جان لے کہ ریاستی دہشت گردی کے ذریعے حق خودارادیت کی تحریک کو دبانا اس کے لیے اب ممکن نہیں ہے۔ چوہدری مجید نے کہا کہ بھارت زیادہ عرصے تک مقبوضہ کشمیر پر اپنا جابرانہ تسلط برقرار نہیں رکھ سکتا۔
خبر کا کوڈ : 359683
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش