0
Tuesday 11 Mar 2014 20:46

تھرپارکر کی معصوم عوام کے ساتھ ایک اور بھیانک مذاق سامنے آگیا

تھرپارکر کی معصوم عوام کے ساتھ ایک اور بھیانک مذاق سامنے آگیا
اسلام ٹائمز۔ محکمہ زکوٰة و عشر نے مٹھی اسپتال کو ادویات کی مد میں سال 14-2013 کیلئے 50 لاکھ روپے جاری کئے لیکن سندھ حکومت کی جانب سے اسپتال پر صرف 5 لاکھ روپے ہی خرچ کئے گئے۔ اطلاعات کے مطابق سندھ حکومت کا تھر کے معصوم عوام کے ساتھ ایک اور بھیانک مذاق سامنے آگیا۔ محکمہ زکوۃ و عشر کی جانب سے ادویات کی مد میں جاری مٹھی اسپتال کیلئے 50 لاکھ روپے آسمان کھا گیا یا زمین نگل گئی، کچھ پتا نہیں چل پایا لیکن 50 لاکھ روپے خرچ کرنے کی بجائے معصوم بچوں کو موت کے حوالے کر دیا گیا۔ سیکریٹری زکوۃ وعشر رمضان اعوان کے مطابق سال 14-2013 کیلئے مٹھی اسپتال کو جاری کئے گئے 50 لاکھ میں سے صرف 5 لاکھ خرچ کئے گئے، باقی 45 لاکھ روپے کیوں خرچ نہیں ہوئے اس کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 360554
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش