0
Wednesday 12 Mar 2014 10:29

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ سرد خانے میں ڈالنا ناقابل فہم ہے، منظور وٹو

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ سرد خانے میں ڈالنا ناقابل فہم ہے، منظور وٹو

اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی پنجاب کے صدر منظور احمد وٹو نے ایک پریس کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت پی پی کے شروع کئے گئے 850 ارب کے منصوبے التوا میں ڈال کر ملک و قوم کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہی ہے، پابندیوں کے باوجود اگر ایران سے ایک ہزار میگاواٹ بجلی خریدی جاسکتی  ہے تو گیس پائپ لائن منصوبے کو سرد خانے میں ڈالنا ناقابل فہم ہے، انکا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی  گیس پائپ لائن منصوبے کو کبھی سرد خانے میں نہیں ڈالنے دیگی، اگر اس معاہدے کو پش پشت ڈالا گیا تو پوری قوم سراپا احتجاج بن کر سڑکوں پر نکل آئیگی۔

خبر کا کوڈ : 360686
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش