0
Saturday 15 Mar 2014 15:14

خیرپور، علامہ مختار امامی سمیت ایم ڈبلیو ایم کے 50 سے زائد ذمہ داران و کارکنان گرفتار

خیرپور، علامہ مختار امامی سمیت ایم ڈبلیو ایم کے 50 سے زائد ذمہ داران و کارکنان گرفتار
اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت کی ایماء پر رینجرز نے ممتاز گراﺅنڈ خیرپور سے لبیک یارسول اللہ (ص) کانفرنس کی تیاری میں مصروف مجلس وحدت مسلمین سندھ کے سیکرٹری جنرل سمیت 50 سے زائد ذمہ داران و کارکنان کو بلاجواز گرفتار کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت کے احکامات کے تحت رینجرز نے خیرپور کے ممتاز گراؤنڈ میں 16 مارچ کو ہونے والی لبیک یارسول (ص) اللہ کانفرنس کی تیاری میں مصروف مجلس وحدت مسلمین سندھ کے سیکرٹری جنرل علامہ مختار امامی، ڈپٹی سیکرٹری جنرل سندھ عالم کربلائی، صوبائی سیکرٹری تربیت علامہ نشان حیدر ساجدی، صوبائی سیکرٹری اطلاعات آصف صفوی، سیکرٹری جنرل خیرپور آصف جعفری، سیکرٹری تربیت کراچی علامہ مبشر حسن، پولیٹکل کونسل کراچی کے رکن اصغر عباس زیدی سمیت پچاس سے زائد ذمہ داران اور کارکنان کو بلاجواز گرفتار کر لیا ہے۔
 اس کے علاوہ ایم ڈبلیو ایم کوٹری کے دفتر پر بھی چھاپہ مار کر سیکرٹری جنرل کوٹری کاشف حسین الحسینی سمیت پانچ سے زائد کارکنان کو گرفتار کیا گیا ہے۔ رہنماﺅں اور کارکنان کی بلاجواز گرفتاریوں کے خلاف ایم ڈبلیو ایم کے ترجمان کا کہنا ہے کہ لبیک یارسول اللہ (ص) کانفرنس کو روکنے کی مذموم سازش نے پیپلز پارٹی کا پول کھول دیا، آصف زرداری پیپلز پارٹی کو طالبان نواز لوگوں کے ہاتھ میں دے چکے ہیں، جن کی ایماء پر خیرپور میں اہل تشیع اور علماء کرام کی گرفتاریاں عمل میں آئیں۔ انہوں نے کہا کہ خیرپور کو فرقہ وارانہ فسادات کی نذر کرنے کی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے، اگر حکومتِ سندھ نے احکامات واپس نہ لئے تو کل خیرپور تو کیا پورے سندھ کے ایک ایک شہر میں لبیک یارسول اللہ (ص) کانفرنس ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 362017
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش