0
Tuesday 18 Mar 2014 21:04

بحرین کے شاہ شیخ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ پاکستان پہنچ گئے، وزیر اعظم نے استقبال کیا

بحرین کے شاہ شیخ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ پاکستان پہنچ گئے، وزیر اعظم نے استقبال کیا
اسلام ٹائمز۔ بحرین کے شاہ شیخ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ وزیر اعظم نواز شریف کی دعوت پر 3 روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے جہاں ان کا استقبال کیا گیا۔ شیخ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ نور خان ایئربیس پہنچے جہاں ان کا وزیر اعظم نواز شریف نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے ہمراہ پرتپاک استقبال کیا، اس موقع پر وفاقی وزرا خواجہ آصف، پرویز رشید اور احسن اقبال بھی موجود تھے جبکہ مہمان کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔ شیخ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ اپنے 3 روزہ سرکاری دورے کے دوران وزیر اعظم اور صدر ممنون حسین سے ملاقاتیں کریں گے جن میں باہمی دلچسپی کے دو طرفہ امور، علاقائی اور عالمی امور زیر غور آئیں گے جبکہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کے معاہدوں پر دستخط بھی کئے جائیں گے۔ واضح رہے کہ بحرین کے بادشاہ کا یہ دورہ اہمیت کا حامل ہے کیونکہ 4 دہائیوں میں بحرین کے بادشاہ کا یہ پہلا سرکاری دورہ ہے۔ دوسری جانب تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ بحرین کے شاہ نے پاکستان سے بحرین میں چلنے والی عوامی تحریک کو کچلنے کیلئے مدد مانگی ہے اور یہ دورہ بھی اس سلسلے کی ایک کڑی ہے۔
خبر کا کوڈ : 363258
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش