0
Tuesday 18 Mar 2014 20:30

ڈیڑھ ارب ڈالر کا تحفہ گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کیا جائے، خورشید شاہ

مصلحت کے تحت ہی ڈیڑھ ارب ڈالرز کی وجوہات نہیں بتائی جا رہیں، ممنون حسین
ڈیڑھ ارب ڈالر کا تحفہ گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کیا جائے، خورشید شاہ
اسلام ٹائمز۔ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ سانحہ اسلام آباد پر وزیر داخلہ نے غیر ذمہ داری کی انتہا کر دی۔ ایوان اور عوام دونوں کو گمراہ کیا گیا۔ اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے سید خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ وزیر داخلہ بتائیں کہ جج کی شہادت کی ذمہ داری گارڈ پر ڈال کر انہوں نے کس کی خدمت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیر دفاع کی بات کی اہمیت ہے، حکومت طالبان کی جانب سے ان پر ہونیوالی تنقید کا جواب دے۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ڈیڑھ ارب ڈالر کا تحفہ گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کیا جائے۔ سید خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ہزاروں افراد کو بے روزگار کرنے والی ترقی نہیں چاہیے، جن غلط فیصلوں پر ملک کو اربوں کا نقصان ہوا اسکا کون ذمہ دار ہے۔؟ 

ادھر صدر مملکت ممنون حسین کا کہنا ہے کہ سعودی عرب سے ملنے والے ڈیڑھ ارب ڈالرز پر شور نہیں مچنا چاہیے، مصلحت کے تحت ہی ڈیڑھ ارب ڈالرز ملنے کی وجوہات نہیں بتائی جا رہیں۔ نیشنل پریس کلب کے صدر شہر یار خان اور سینئر نائب صدر عبدالرزاق سیال کی قیادت میں صحافیوں کے وفد نے ایوان صدر میں صدر مملکت سے ملاقات کی، ملاقات میں صدر ممنون حسین کا کہنا تھا کہ عالمی تقاضوں کی وجہ سے دوست ممالک سے ملنے والی امداد پر خاموشی اختیار کرنا ہی بہتر ہوتا ہے۔ عالمی تعلقات مناقفت کے بغیر نہیں چل سکتے، صدر مملکت کا کہنا تھا کہ جب پیپلز پارٹی اقتدار میں آئی تو ملکی قرضے 6 ہزار 7 سو ارب روپے تھے، لیکن مسلم لیگ نون کو جب حکومت ملی تو قرضے 14 ہزار 800 ارب روپے تک پہنچ چکے تھے۔ حکومت ملک کو تمام مسائل سے نکالنے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 363243
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش