0
Friday 21 Mar 2014 16:54

ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی اب مل کر حکومت کرینگے، منظور وسان

ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی اب مل کر حکومت کرینگے، منظور وسان
اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے ولے سندھ کے وزیر جیل خانہ جات منظور وسان کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کے وزراء کی کرسیاں مضبوط بھی ہوتی ہیں اور کمزور بھی پڑ سکتی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کے استعفیٰ سے متعلق پوچھے گئے سوال پر کیا۔ منظور وسان کا کہنا تھا کہ وزراء کی کرسیوں کو کبھی خطرہ ہوتا ہے کبھی کبھی نہیں ہوتا، سيد قائم علی شاہ ابھی صرف 65 سال کے ہوئے ہيں۔ متحدہ قومی موومنٹ اور پیپلز پارٹی کے درمیان دبئی میں ہونے مذاکرات سے متعلق منظور وسان کا کہنا تھا کہ چار پانچ دن کے اندر ایم کیو ایم حکومت کا حصہ بن جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی اب مل کر حکومت کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 364313
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش