0
Wednesday 26 Mar 2014 20:33

یوم پاکستان، علی آباد ہنزہ میں شاندار تقریب، گورنر گلگت بلتستان کی خصوصی شرکت

یوم پاکستان، علی آباد ہنزہ میں شاندار تقریب، گورنر گلگت بلتستان کی خصوصی شرکت
اسلام ٹائمز۔ ملک کے دیگر حصوں کی طرح ہنزہ نگر میں 74واں یوم پاکستان ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا۔ اس موقع پر ہنزہ نگر کے ہیڈکوارٹر علی آباد میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں سید پیر کرم علی شاہ گورنر گلگت بلتستان بطور مہمان خصوصی شریک تھے۔ تقریب میں گلگت بلتستان انتظامیہ کے سربراہان، سیاسی و سماجی نمائندے، ہنزہ نگر کے مختلف علاقوں سے مرد خواتین اور سکول کے طلباء بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔ یوم پاکستان کے حوالے سے منعقد کی جانے والی اس تقریب میں پولیس، بوائے سکاوٹس، والنٹیرز اور پاپ بینڈز کے نوجوانوں نے قومی پرچم کو سلامی دی۔

تقریب کے مہمان خصوصی گورنر گلگت بلتستان سید پیر کرم علی شاہ نے یوم پاکستان کی مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ یوم پاکستان ہمیں اس عہد کی تجدید کی یاد دلاتا ہے، جس کے بانی پاکستان قائد اعظم نے ہم سے تقاضا کیا تھا۔ ہم آج جو کچھ ہیں اس ملک کی بدولت ہیں۔ جب پاکستان بنا تو گلگت بلتستان میں درجن بھر سکول مشکل سے تھے آج  1108 سکول ہیں۔ اس وقت سڑک کا نام و نشان نہیں تھا آج شاہراہ قراقرم کے ذریعے جنوب میں ہم باقی پاکستان اور شمال سے چین تک منسلک ہے۔ سب کچھ اس وطن نے دیا یہ وطن ہمارا ہے اور اس پر فخر ہونا چاہیئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یوم پاکستان اس دفعہ بہت شاندار طریقے سے ضلع ہنزہ نگر میں منایا گیا جو اس سرزمین کے لئے اعزاز ہے۔ انہوں نے ضلع انتظامیہ خصوصاً ڈی سی ہنزہ نگر کو اس تقرینب سے انعقاد پر خراج تحسین پیش کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی نے اس تقریب میں شریک بینڈ، سکول کے بچوں پولیس کے چاق و چوبند دستوں کی کارکردگی کو سراہا اور تعریف کی۔ تقریب میں سکول کے بچوں نے ملی نغمے پیش کئے، جبکہ ہنزہ کے بزرگوں نے علاقائی موسیقی پر اپنے فن کا مظاہرہ کیا جبکہ مختلف کھیلوں کا بھی اہتمام کیا۔ یوم آزادی کی اس پرمسرت تقریب میں کمانڈر جی بی سکاوٹس، گلگت بلتستان کے سینئر سول و فوجی افسران کے علاوہ ہنزہ نگر سے تعلق رکھنے والے عمائدین، اور عوام کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مہمان خصوصی نے آخر میں مختلف پروگراموں میں حصہ لینے والے شرکاء میں انعامات تقسیم کئے۔
خبر کا کوڈ : 366136
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش