0
Thursday 27 Mar 2014 15:07

کراچی میں رواں سال کی 12 ویں بینک ڈکیتی، ملزمان 51 لاکھ سے زائد لوٹ کر فرار

کراچی میں رواں سال کی 12 ویں بینک ڈکیتی، ملزمان 51 لاکھ سے زائد لوٹ کر فرار
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں دن دہاڑے بینک ڈکیتیوں کی وارداتیں ہیں کہ رکنے کا نام ہی نہیں لے رہی ڈاکو آج بھی ایک نجی بینک سے چند منٹوں میں 51 لاکھ 59 ہزار روپے لوٹ کر فرار ہو گئے۔ اطلاعات کے مطابق ایس ایچ او بہادر آباد زاہد حسین کا کہنا ہے کہ کراچی کے علاقے بہادر آباد میں 7 ملزمان قومی بچت بینک میں داخل ہوئے، انھوں نے بینک کے عملے اور سیکیورٹی گارڈز کو یرغمال بنایا اور صرف 3 منٹ میں بینک سے 51 لاکھ 59 ہزار روپے لوٹ کر باآسانی فرار ہو گئے، 4 ڈاکوؤں نے شلوار قمیض جب کہ 3 نے پینٹ شرٹ پہن رکھی تھی، ڈاکو سی سی ٹی وی فوٹیج بھی اپنے ساتھ لے گئے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بینک عملے کے تعاون سے ملزمان کے تصویری خاکے جاری کئے جائیں گے۔ پولیس اعدادو شمار کے مطابق یہ رواں برس کی بارہویں بینک ڈکیتی ہے۔ اس سے قبل ڈاکو ایف بی ایریا میں یوسف پلازہ کے نزدیک واقع ایک نجی بینک سے 80 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہو گئے تھے۔ واضح رہے کہ کراچی پولیس کے مطابق دیگر سیاسی و لسانی جرائم پیشہ گروہوں کے ساتھ طالبان کیلئے سونے کی چڑیا ہے، طالبان بینک میں ڈاکہ زنی اور اغوا برائے تاوان کے ذریعے فنڈ جمع کرتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 366341
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش