0
Friday 28 Mar 2014 19:19

حکومت طالبان مذاکرات میں کوئی ڈیڈلاک نہیں، پروفیسر ابراہیم

حکومت طالبان مذاکرات میں کوئی ڈیڈلاک نہیں، پروفیسر ابراہیم
اسلام ٹائمز۔ طالبان رابطہ کار کمیٹی کے رکن پروفیسر ابراہیم نے کہا ہے کہ حکومت طالبان مذاکرات میں کوئی ڈیڈلاک نہیں ہے۔ پشاور میں میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے پروفیسر ابراہیم نے کہا ہے کہ طالبان اورحکومت نے ایک دوسرے کے مطالبات ماننے سے انکار نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ قیدیوں کی رہائی ہوگی تو اعتماد بڑھے گا،آج حکومتی کمیٹی سے ملاقات کی توقع تھی لیکن ابھی تک رابطہ نہیں ہوا۔پروفیسر ابراہیم کا کہنا تھا کہ کوشش ہوگی کہ سیز فائرکو امن میں تبدیل کیا جائے
خبر کا کوڈ : 366797
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش