0
Saturday 29 Mar 2014 09:43

سماجی برائیوں کیخلاف مہم چھیڑنے کا اعلان، 6 اپریل کو علماء کرام کا اجلاس ہوگا، میرواعظ عمر فاروق

سماجی برائیوں کیخلاف مہم چھیڑنے کا اعلان، 6 اپریل کو علماء کرام کا اجلاس ہوگا، میرواعظ عمر فاروق
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر کل جماعتی حریت کانفرنس (م) کے چیئرمین میرواعظ عمرفاروق نے سماجی برائیوں کیخلاف مربوط مہم چھیڑنے کا اعلان کرتے ہوئے خبردار کیا کہ منشیات، قمار بازی اور دیگر سماجی جرائم میں ملوث افراد کو بے نقاب کیا جائیگا، انہوں نے نوجوان نسل کو تباہی سے بچانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کی صحیح تعلیم و تربیت قوم کی اہم ترین ذمہ داری ہے اور اس حساس اور اہم معاملے کے فوری تدارک کے لئے عملی اقدامات ایک ناگزیر حیثیت اختیار کرگئے ہیں، انہوں نے کہا کہ مسلمان ہونے کے ناطے یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ شہر و گام میں کھلے عام منشیات کے کاروبار اور بے راہ روی کے انسداد کیلئے اقدامات اٹھائیں کیونکہ یہاں کے ہزاروں نوجوان لڑکے اور لڑکیاں اس لت میں گرفتار ہوچکے ہیں، انہوں نے کہا کہ اگرچہ کشمیر کے بعض اضلاع میں یہ بیماری کچھ زیادہ ہی وبائی شکل اختیار کرگئی ہے تاہم پہلے مرحلے پر شہر سرینگر کے تمام ائمہ مساجد، علمائے کرام اور سرکردہ شخصیات کا ایک اجلاس مورخہ 6 اپریل 2014ء کو بلایا جارہا ہے جس میں ان برائیوں کے سد باب کیلئے منظم سطح پر کوششیں بروئے کار لانے کیلئے حکمت عملی ترتیب دی جائیگی، میرواعظ عمر فاروق نے کہا کہ اگلے مرحلے پر ان متاثرہ علاقوں اور اس غیر اسلامی اور غیر اخلاقی کاروبار میں ملوث افراد کی باضابطہ نشاندہی کی جائیگی جو اس وباء میں غرق ہوچکے ہیں اور وہ خود اصلاح معاشرہ کی مہم میں ذاتی طور بھی علاقوں کا دورہ کرکے عوام سے براہ راست رابطہ کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 366977
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش