0
Sunday 30 Mar 2014 00:26

کراچی، کالعدم تنظیم کا سرغنہ 4 ساتھیوں سمیت گرفتار

کراچی، کالعدم تنظیم کا سرغنہ 4 ساتھیوں سمیت گرفتار
اسلام ٹائمز۔ اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ نے کراچی کے علاقے صدر میں کارروائی کرکے کالعدم تنظیم کے سرغنہ کو چار ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا۔ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور دستی بم بھی برآمد ہوا ہے۔ ایس ایس پی ایس آئی یو فاروق اعوان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ اسپیشل انویسٹی گیشن پولیس نے صدر کے علاقے میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کے دوران کالعدم لشکر جھنگوی کے سرغنہ کو چار ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق گروہ کا سرغنہ یایسن عرف یارو اور اس کے ساتھی 2013ء میں 7محرم کو برآمد ہونے والے جلوس پر فائرنگ میں ملوث بھی ہیں، ملزمان پر پاور ہاوٴس چورنگی کے قریب فائرنگ کرکے میاں بیوی کو قتل کرنے کا بھی الزام ہے۔ فاروق اعوان کے مطابق ملزمان نے ناظم آباد میں موبائل فرنچائز پر بھی دستی بم حملہ کیا تھا۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے چار ٹی ٹی پستول، دو دستی بم برآمد ہوئے ہیں اور ان کا تعلق آصف چھوٹو گروپ سے ہے۔ ملزمان ڈکیتیوں اور بھتہ خوری کی وارداتوں میں بھی ملوث ہیں۔
خبر کا کوڈ : 367284
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش