0
Wednesday 2 Apr 2014 19:27

حکومت کا پرویز مشرف کا نام ای سی ایل سے نہ نکالنے کا فیصلہ

حکومت کا پرویز مشرف کا نام ای سی ایل سے نہ نکالنے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم محمد نواز شریف نے پارٹی، قانونی رفقاء اور آرمی چیف سے مشاورت کے بعد فیصلہ کیا ہے کہ سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نہیں نکالا جائیگا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے یہ اہم فیصلہ 2 روز تک جاری رہنے والی مشاورت کے بعد کیا ہے۔ مشاورت میں شامل شخصیات کی اکثریت نے پرویز مشرف کا نام ای سی ایل سے نہ نکالنے کی تجویز دی تھی۔ ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ نے سابق صدر پرویز مشرف کی درخواست پر انھیں باضابطہ طور جوابی خط لکھ دیا ہے جس میں انھیں حکومتی فیصلے سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔ پرویز مشرف کو انکار کا خط وازرت داخلہ کے سیکشن آفیسر عامر سہیل لنگڑا نے لکھا جس میں کہا گیا ہے کہ درخواست کا جائزہ آپ کے خلاف زیر التواء مقدمات کی روشنی میں لیا گیا ہے۔

واضع رہے کہ سابق صدر پرویز مشرف نے ان کا نام ای سی ایل سے نکالنے کیلئے سیکرٹری داخلہ کو درخواست دی تھی۔ حکومتی فیصلے کے بعد پرویز مشرف کے ترجمان کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ حکومت کی نیت کُھل کر سامنے آ گئی ہے۔ ہمیں ایسے ہی فیصلے کی توقع تھی۔ عدالت نے واضع حکم دیا تھا کہ پرویز مشرف آزاد ہیں۔ حکومتی فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ جائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 368383
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش