0
Wednesday 2 Apr 2014 19:37

سیز فائر کی مدت ختم ہو گئی، حکومتی کمیٹی کے رابطے کے منتظر ہیں، پروفیسر ابراہیم

سیز فائر کی مدت ختم ہو گئی، حکومتی کمیٹی کے رابطے کے منتظر ہیں، پروفیسر ابراہیم
اسلام ٹائمز۔ طالبان کمیٹی کے رکن پروفیسر ابراہیم نے کہا ہے کہ طالبان سے مذاکرات کے اگلے مرحلے کے لئے حکومتی کمیٹی کے رابطے کے منتظر ہیں۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے رہنما اور طالبان کمیٹی کے رکن پروفیسر ابراہیم کا کہنا تھا کہ حکومت نے مذاکرات آگے بڑھانے کے لئے ابھی تک ہم سے کوئی رابطہ نہیں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ جنگ بندی کی مدت ختم ہو چکی ہے، اس لئے مزید سیز فائر کے لیے طالبان سے ملاقات انتہائی ضروری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت وقت ضائع کئے بغیر ہم سے رابطہ کرے تاکہ طالبان سے ملاقات کی جا سکے۔
خبر کا کوڈ : 368389
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش