0
Thursday 3 Apr 2014 15:19

ملک میں امن کیلئے بہت بڑی پیش رفت ہوچکی ہے، چوہدری نثار

ملک میں امن کیلئے بہت بڑی پیش رفت ہوچکی ہے، چوہدری نثار
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا ہے کہ ملک میں امن کے لئے بہت بڑی پیش رفت ہوچکی ہے، پرویز مشرف نے اقتدار بچانے کے لئے پاکستان کو دوسروں کی جنگ میں جھونکا، کہتے ہیں جو ملک کلمہ حق کی بنیاد پر حاصل کیا گیا اس میں عملاً اسلام نہیں ہے۔ اسلام آباد میں ایک مذاکرے سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ ہمارا سب سے بڑا مسئلہ ایک نہ ہونا ہے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ حکومت پر تنقید کرنے والے بتائیں کہ انہوں نے اپنے دور حکومت میں طالبان سے مذاکرات کیوں شروع نہیں کئے، کیا 12 سال پہلے فاٹا میں کوئی دھماکہ ہوتا تھا، پرویز مشرف نے غیر ملکی جنگ میں شامل ہوکر پاکستان میں آگ و خون کی ہولی مسلط کی، وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ہم ملک میں امن لانا چاہتے ہیں، غیر رسمی گفتگو میں وزیر داخلہ نے سیز فائر میں توسیع سے متعلق سوال پر تبصرہ کرنے سے انکار کردیا، ایک اور سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف بتائے بغیر خود ہی فارم ہاوس  چل پڑے، سابق صدر کے راستے میں ہونیوالے دھماکے کی تحقیقات کی جائیں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ طالبان سے جاری مذاکرات میں پیش رفت کے لئے حکومتی کمیٹی سے آج اور کل ملاقات ہوگی، جس میں طالبان سے مذاکرات کے دوسرے مرحلے کی حکمت عملی  مرتب کی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 368607
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش