0
Thursday 3 Apr 2014 12:15

پی ٹی آئی ہم خیال گروپ میں 4 خواتین سمیت 17 ارکان ہیں، قربان خان کا دعویٰ

پی ٹی آئی ہم خیال گروپ میں 4 خواتین سمیت 17 ارکان ہیں، قربان خان کا دعویٰ
اسلام ٹائمز۔ خیبرپختونخوا اسمبلی میں تحریک انصاف کے ناراض ارکان نے الگ گروپ بنالیا ہے، اس میں کون سے ارکان شامل ہیں۔تحریک انصاف کی خیبر پختونخوا میں حکومت کی تشکیل کو بمشکل دس ماہ ہی ہوئے ہیں کہ کابینہ میں توسیع کے معاملے پرپارٹی کے ناراض اراکین صوبائی اسمبلی پر مشتمل ہم خیال گروپ سامنے آ گیاہے جس میں صوبائی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکربھی شامل ہیں۔ ایم پی اے ہاسٹل میں پہلی بار گروپ کے اراکین میڈیا کے سامنے آئے جنہوں نے حکومت کو تحفظات سے آگاہ کیا۔ قربان خان کا دعویٰ ہے کہ پی ٹی آئی ہم خیال گروپ میں 4 خواتین سمیت 17 ارکان ہیں، عمران خان کو بچائیں گے۔اس ناراض گروپ کا کہنا ہے کہ صحت اوربلدیات ایسے شعبے تھے جن میں کام کرکے پارٹی کے پروگرام کوبہترطریقے سے عوام میں پھیلایا جاسکتا تھا لیکن پارٹی نے یہ وزارتیں اتحادیوں کوسونپ دیں۔ وہ پارٹی کے بعض نئے وزرا اورمشیروں کی نامزدگی پربھی خوش نہیں۔ ہم خیال گروپ کا یہ بھی دعویٰ ہے کہ وہ نہ تو پارٹی چھوڑے گا اور نہ اپوزیشن کا حصہ بنے گا اور اس امید کا اظہارکرتے ہیں کہ کوئی اورہونہ ہوپارٹی چیئرمین عمران خان ضروران کی سنیں گے
خبر کا کوڈ : 368539
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش