0
Tuesday 8 Apr 2014 10:28

گورنرخیبرپختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی

گورنرخیبرپختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
اسلام ٹائمز۔ گورنرخیبرپختونخوا انجنئیرشوکت اللہ اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں جس کے بعد مسلم لیگ (ن) کے سردار مہتاب عباسی کو ان کی جگہ نیا گورنر مقرر کئے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق انجنئیر شوکت اللہ نے گورنر خیبر پختونخوا کی حیثیت سے باضابطہ طور پر اپنا استعفیٰ اسلام آباد بھجوا دیا ہے اور ایوان صدر کی جانب سے اس کا باقاعدہ اعلان آج ہی کر دیا جائے گا۔ حکومت نے شوکت اللہ کی جگہ مسلم لیگ (ن) کے رہنما سردار مہتاب عباسی کو نیا گورنر خیبر پختونخوا مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں وہ خیبر پختونخوا اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی ہو جائیں گے اور 11 اپریل کو اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔ واضح رہے کہ انجنئیر شوکت اللہ کو سابق صدر آصف علی زرداری نے 11 فروری 2013ء کو بیرسٹر مسعود کوثر کی جگہ گورنر خیبر پختونخوا مقرر کیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 370435
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش