0
Tuesday 8 Apr 2014 06:24

اسلامی نظریاتی کونسل کی سفارشات از خود نافذ نہیں ہو سکتیں، لیاقت بلوچ

اسلامی نظریاتی کونسل کی سفارشات از خود نافذ نہیں ہو سکتیں، لیاقت بلوچ
اسلام ٹائمز۔ سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ اسلامی نظریاتی کونسل آئینی ادارہ ہے اس کی سفارشات پر پارلیمنٹ میں فیصلوں کے ذریعے عملدرآمد ہوسکتا ہے۔ اسلامی نظریاتی کونسل کی سفارشات ازخود نافذ نہیں ہوسکتیں۔ این جی اوز کا واویلا اور سندھ اسمبلی کی قرار داد آئین اور اسلامی نظریاتی کونسل نہیں سیکولر ازم کا ڈھول پیٹنے کے لیے ہیں۔ مٹھی بھر مغربی ذہن لادینیت کا پرچارک طبقہ اٹھارہ کروڑ عوام پر اپنی مرضی مسلط کرنا چاہتاہے۔ عوام کی اکثریت اللہ کی توحید، عشق رسول ۖ اور قرآن و سنت کے نظام کے جذبوں سے سرشار ہے۔ طاقت کی چھڑی سے قیام پاکستان کے مقاصد تبدیل نہیں کرنے دیئے جائیں گے۔ عوام نظریہ پاکستان کی حفاظت کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامع مسجد منصورہ کے نائب امام قاری محمد اسلم کی بیٹی کی تقریب نکاح اور لاہور میں معززین سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

لیاقت بلوچ نے کہاکہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں عوام کو ریلیف دینے میں ناکام ہیں۔ غربت، مہنگائی، یوٹیلٹی بلز میں ہوشربا اضافہ ناقابل برداشت ہے۔ جماعت اسلامی غریب عوام، محنت کش طبقہ کی ترجمان جماعت ہے۔ مہنگائی، بے روزگاری، بجلی گیس سی این جی اور تیل کے بحران کے خلاف ملک بھر میں عوامی احتجاج منظم کیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ 27اپریل کو لاہور میں تاریخ ساز عوامی احتجاج ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 370397
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش