0
Monday 14 Apr 2014 05:05

وادی تیراہ میں میلے پر شدت پسندوں کا دھاوا، 70 افراد اغواء

وادی تیراہ میں میلے پر شدت پسندوں کا دھاوا، 70 افراد اغواء
اسلام ٹائمز۔ اورکزئی اور خیبر ایجنسی کے سرحدی علاقے سے مسلح افراد نے 70 افراد کو اغوا کرلیا۔ مغویوں کی بازیابی کے لیے سیکورٹی فورسز نے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ وادی تیراہ کے میدان میں اکثر اوقات میلے لگائے جاتے ہیں جن میں چرس و دیگر منشیات کا کاروبار کیا جاتا ہے۔ اسی میلے کے دوران شدت پسندوں نے حملہ کرکے تقریباً 70افراد کو یرغمال بنا لیا اور کرو ڑوں روپے کی منشیات کو آگ لگا دی۔ بھاری ہتھیاروں سے لیس شدت پسند 17 افراد کو اپنے ساتھ لے گئے جبکہ باقی افراد کو رہا کر دیا۔ علاقائی ذرائع کے مطابق مغویوں کا تعلق قبیلہ قمبر خیل سے ہے۔ جن کو وادی تیراہ میں ہی واقع راجگل کے علاقے میں منتقل کیا گیا ہے۔ سرکاری ذرائع نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ خیبر، اورکزئی اور کرم ایجنسی کے سنگم پر واقع چرگوجینہ کے مقام پر واقع پیش آیا ہے، جس میں خودکار ہتھیاروں سے لیس شدت پسندوں کے لشکر نے یگو میلے پر دھاوا بول دیا اور اپنے ساتھ 17 افراد کو اغوا کرکے لے گئے۔ سکیورٹی فورسز نے مغویوں کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ علاقائی ذرائع کے مطابق حملہ منشیات کے کاروبار پر اجارہ داری کی وجہ ہوسکتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 372516
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش