0
Wednesday 16 Apr 2014 18:25

پیپلزپارٹی نے فیصل رضا عابدی سے سینیٹ کی نشست سے استعفیٰ طلب کرلیا

پیپلزپارٹی نے فیصل رضا عابدی سے سینیٹ کی نشست سے استعفیٰ طلب کرلیا
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی نے سینیٹر فیصل رضا عابدی سے سینیٹ کی نشست سے استعفٰی طلب کرلیا ہے، سینٹر فیصل رضا عابدی سے  پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل راجہ پرویز اشرف نے پارٹی قیادت کے حکم پر استعفٰی طلب کیا ہے۔ پیپلز پارٹی کے مطابق سینیٹر فیصل رضا عابدی سے سینیٹ کی نشست سے استعفٰی آئین پاکستان مخالف تقاریر اور  پارٹی پالیسی کے خلاف بیان بازی کرنے کی وجہ سے طلب کیا گیا ہے۔ اس سے پہلے پارٹی قیادت کی ہدایت پر وزیراعلٰی سندھ سید قائم علی شاہ نے سینیٹر فیصل رضا عابدی کو شوکاز نوٹس اور سات دن میں جواب طلب کیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 373578
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش