0
Friday 18 Apr 2014 08:57

گلگت بلتستان میں گندم کی قیمتوں پر سبسڈی ہٹانا ظلم ہے، عمران خان

گلگت بلتستان میں گندم کی قیمتوں پر سبسڈی ہٹانا ظلم ہے، عمران خان
اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف پاکستان کے چیئرمین عمران خان نے گلگت بلتستان میں گندم کی قیمتوں پر سے سبسڈی اٹھائے جانے پر انتہائی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومتی فیصلہ پسماندہ عوام سے خوراک چھیننے کے مترادف ہے۔ اسلام آباد سے جاری مذمتی بیان میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ انتہائی دشوار گزار علاقوں میں گھرے عوام گزشتہ چھ دہائیوں سے مسلسل حکمران طبقے کی غفلت اور چشم پوشی کا شکار ہیں اور شدید معاشی و اقتصادی مشکلات میں گھرے ہوئے ہیں۔ ان کے مطابق انتہائی محدود انفراسٹرکچر اورکم معاشی مواقع کے باعث پورا خطہ گوناںگوں مسائل سے دوچار ہے تاہم انہیں خوراک کی فراہمی کی ترسیل یقینی بنانے کیلئے ہی علاقے کو فراہم کی جانے والی گندم پر سبسڈی فراہم کر نے کا فیصلہ کیا گیا تھا جسے کالعدم قرار دیکر حکومت نے انتہائی غفلت اور ستم ظریفی کا مظاہرہ کیا ہے۔ چیئرمین تحریک انصاف نے زور دیکر کہا حکومت گلگت بلستان کیلئے  نہ صرف فوری طور پر گندم پر سبسڈی کی فراہمی یقینی بنائے بلکہ علاقے کے عوام کو معاشی اور اقتصادی حقوق دیکر ملک کے دیگرحصوں کی طرح ترقی و خوشحالی کے یکساں مواقع فراہم کرے۔
خبر کا کوڈ : 374079
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش