0
Saturday 19 Apr 2014 21:20

حامد میر پر حملے میں آئی ایس آئی چیف ظہیر السلام ملوث ہیں، بھائی عامر میر

حامد میر پر حملے میں آئی ایس آئی چیف ظہیر السلام ملوث ہیں، بھائی عامر میر
اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے جنوبی صوبے سندھ کے صدر مقام کراچی میں ایک قاتلانہ حملے میں شدید زخمی ہونے والے معروف اینکر پرسن حامد میر کے بھائی عامر میر نے آئی ایس آئی کے سربراہ جنرل ظہیر السلام کو ملوث قرار دیدیا۔ عامر میر جو کہ خود بھی پیشہ کے لحاظ سے ایک صحافی ہیں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دو ہفتے قبل حامد میر نے مجھے بتایا تھا کہ آئی ایس آئی نے ان کے قتل کا منصوبہ بنا رکھا ہے، یہ عناصر پرویز مشرف اور فوج کے سیاسی کردار کے حوالے سے میرے موقف کو سخت ناپسند کرتے ہیں۔ حامد میر کے بھائی نے بتایا کہ انہوں نے کہا تھا کہ مجھ پر حملہ ہوا تو اس میں جنرل ظہیر السلام اور آئی ایس آئی کے چند کرنلز ملوث ہوں گے۔ عامر میر کے مطابق حامد میر نے تحریری طور پر اپنے گھر والوں، دوستوں، جنگ گروپ، حکومت اور فوج کے لوگوں کو آگاہ کردیا تھا، وہ اس حوالے ایک ویڈیو پیغام بھی ریکارڈ کروا چکے ہیں کہ انہیں طالبان دہشت گردوں سے زیادہ آئی ایس آئی سے خطرہ ہے۔

عامر میر کے مطابق جب میرے بھائی نے مجھ کو اپنی جان کو لاحق خطرات سے آگاہ کیا تو میں نے ان کو دبئی منتقل ہونے کا مشورہ دیا تاہم اس مشورہ کو انہوں نے رد کردیا۔ زخمی صحافی کے بھائی نے دعویٰ کیا کہ آئی ایس آئی کو حامد میر کے روٹ کا مکمل طور پر علم تھا، انہیں معلوم تھا کہ وہ پرویز مشرف کی ممکنہ کراچی آمد پر کوریج کیلئے آرہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایس آئی اور اسٹیبلشمنٹ نے قوم اور ملک کی بربادی کی ہے،اس کی قیمت بھی انہیں چکانی پڑے گی، یہ لوگ ہمارے ٹیکسوں پر پلتے ہیں، ہمیں یقین ہے کہ جو دیمک پاکستان کو کھا رہی ہے ایک دن کا ضرور خاتمہ ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 374644
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش