0
Tuesday 22 Apr 2014 12:13

اپوزیشن کا حکومت سے فوج اور آئی ایس آئی پر لگائے گئے الزامات کے دفاع کا مطالبہ

اپوزیشن کا حکومت سے فوج اور آئی ایس آئی پر لگائے گئے الزامات کے دفاع کا مطالبہ
اسلام ٹائمز۔ سینیٹ اجلاس میں ارکان کی جانب سے فوج اور آئی ایس آئی پر عائد الزامات پر سخت تشویش کا اظہار کیا گیا۔ اپوزیشن نے حکومت سے قومی اداروں پر الزامات کے دفاع کا مطالبہ کیا ہے۔ سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سینیٹر اعتزاز احسن نے قومی اداروں پر الزامات پر سخت تشویش کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ کسی پر الزام لگانے کی بجائے تحقیقاتی کمیشن کی رپورٹ کا انتظار کیا جائے۔ مشاہد حسین سید نے کہا کہ فوج اور آئی ایس آئی سرکاری ادارے ہیں۔ اگر ان پر کوئی الزام لگاتا ہے تو حکومت ان کا دفاع کرے۔ اے این پی کے پارلیمانی لیڈر حاجی عدیل کا کہنا تھا کہ وزیر داخلہ نے وزیر داخلہ بنتے ہی ان لوگوں سے سکیورٹی واپس لے لی جن کی زندگیوں کو خطرات لاحق ہیں۔ اجلاس میں سینئر صحافی حامد میر پر حملے کےخلاف قرارداد بھی متفقہ طور پر منظور کی گئی۔
خبر کا کوڈ : 375272
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش