0
Tuesday 22 Apr 2014 20:26

بغیر ثبوت کے قومی اداروں پر الزام تراشی انتہائی تشویشناک ہے، چوہدری نثار

بغیر ثبوت کے قومی اداروں پر الزام تراشی انتہائی تشویشناک ہے، چوہدری نثار
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ دفاعی اداروں کو جس طرح تنقید اور الزام کا نشانہ بنایا گیا اس کی دنیا میں مثال نہیں ملتی۔ اسلام آباد سے جاری بیان میں چوہدری نثار نے کہا کہ حامد میر پر حملے کا واقعہ ان کے خاندان اور ادارے کیلئے ہی نہیں بلکہ پوری پاکستانی صحافتی برادری اور قوم کیلئے بھی ایک انتہائی المناک واقعہ ہے، تاہم اس ایشو پر قومی اداروں پر بغیر ثبوت کے الزام تراشی انتہائی تشویشناک ہے، ان کا کہنا تھا کہ مخصوص حلقوں کی جانب سے منفی پروپیگنڈا کی تشہیر ملک دشمنوں نے پوری دنیا میں پھیلائی۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح اہم دفاعی اداروں کو جواز بناکر تنقید اور الزامات کا نشانہ بنایا گیا، اس کی مثال دنیا کے کسی ملک میں نہیں ملتی، حد تو یہ ہے کہ منفی پروپیگنڈا اداروں کے بارے میں مخصوص حلقوں نے کیا، اس کی گونج اور تشہیر ہمارے دشمنوں نے پوری دنیا میں پھیلائی۔ چوہدری نثار نے کہا کہ دفاعی اداروں کے افسر اور جوان ملکی تحفظ میں جو قربانی دے رہے ہیں، اس پر تنقید قابل مذمت ہے۔
خبر کا کوڈ : 375533
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش