0
Wednesday 23 Apr 2014 17:35

ڈی آئی خان، اغواء کاروں کی فائرنگ سے نذر عباس شہید، محرم علی اغوا

ڈی آئی خان، اغواء کاروں کی فائرنگ سے نذر عباس شہید، محرم علی اغوا
اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل پہاڑ پور کے علاقے شاہداؤ میں چار مسلح افراد نے مکتب تشیع سے تعلق رکھنے والے دو نامور زمینداروں کو اغواء کرلیا۔ راستے میں سابق ناظم ڈاکٹر ممتاز حسین اور سابق ایس پی ریاض حسین کے بھتیجے نذر عباس کو فائرنگ کرکے شہید کردیا جبکہ دوسرے شخص محرم علی کو اپنے ہمراہ لے گئے۔ واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل سابق ایس پی ریاض حسین کو بھی نامعلوم افراد نے گھر جاتے ہوئے فائرنگ کرکے شہید کر دیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ پہاڑپور کی حدود میں واقع شاہداؤ گاؤں میں اہل تشیع مکتب فکرسے تعلق رکھنے والے اور سابق ایس پی ریاض حسین، سابق ناظم ممتاز حسین کے بھتیجے نذرعباس اور محرم علی اپنے حجرے میں بیٹھے تھے کہ دو موٹر سائیکلوں پر سوار چار افراد آئے جنکے بارے میں عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ انہوں نے کالے کپڑے پہنے ہوئے تھے جو مقامی تھانوں کی پولیس استعمال کرتی ہے۔ انہوں نے گن پوائنٹ پر دونوں افراد کو اپنے موٹر سائیکلوں پر بٹھایا اور ہمراہ لے گئے۔ راستے میں نذر عباس نے انکے ساتھ جانے میں مزاحمت کی جس پر انہوں نے نذرعباس پر فائرنگ کردی جس سے وہ موقع پر شہید ہوگیا۔ جبکہ محرم علی کو وہ اپنے ہمراہ لے گئے۔ تھانہ پہاڑپور میں جاں بحق ہونیوالے نذر عباس کے چچا سابق ناظم یوسی ممتاز علی کی جانب سے نامعلوم افراد کیخلاف 302-365/34PPC کے تحت ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے جبکہ قائمقام ڈی پی او صادق حسین بلوچ کے مطابق کیس میں پیشرفت ہوئی ہے عنقریب ملزمان کو گرفتار کر لیا جائیگا۔ واضح رہے کہ شہید ہونیوالے نذرعباس کے چچا سابق ایس پی ریاض حسین کو بھی کچھ عرصہ قبل پہاڑپور شہرمیں انکے گھر کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے اس وقت شہید کر دیا تھا جب وہ اپنی گاڑی پر گھر آرہے تھے۔ اسی طرح ممتاز حسین کو بھی کچھ عرصہ قبل فائرنگ کر کے زخمی کیا گیا تھا۔

خبر کا کوڈ : 375798
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش