0
Wednesday 30 Apr 2014 08:11

سعودی عرب میں 2 روزہ ’’شمشیر عبداللہ‘‘ فوجی مشقیں اختتام پذیر، آرمی چیف جنرل راحیل کی شرکت

سعودی عرب میں 2 روزہ ’’شمشیر عبداللہ‘‘ فوجی مشقیں اختتام پذیر، آرمی چیف جنرل راحیل کی شرکت
اسلام ٹائمز۔ سعودی عرب میں دو روزہ جنگی مشقیں ختم ہوگئیں۔ اختتامی تقریب میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف بھی شریک ہوئے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف جنگی مشقوں کی اختتامی تقریب میں شرکت کے لئے سعودی ولی عہد اور وزیر دفاع شہزادہ سلمان بن عبدالعزیز کی دعوت پر سعودی عرب پہنچے تھے۔ اختتامی تقریب میں بحرین کے شاہ حماد بن عیسٰی اور دیگر خلیجی ممالک کے وزراء بھی شریک ہوئے۔ شمشیر عبداللہ نامی جنگی مشقوں میں سعودی فوج کے زمینی دستوں، لڑاکا طیاروں اور ہیلی کاپٹروں نے بھی حصہ لیا۔ سعودی ولی عہد نے حضر الباطن میں ’’عبداللہ کی شمشیر‘‘ کی افتتاحی تقریب کا معائنہ کیا۔
خبر کا کوڈ : 377760
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش