0
Wednesday 30 Apr 2014 10:44

دھاندلی کر نیوالوں کو بے نقاب، انصاف ملنے تک سڑکوں پر رہیں گے، عمران خان

دھاندلی کر نیوالوں کو بے نقاب، انصاف ملنے تک سڑکوں پر رہیں گے، عمران خان
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمران خان نے کہا ہے کہ جیو بھی انتخابی دھاندلی میں شریک تھا۔ الیکشن کے دوران پنکچر لگانےوالے کو چیئرمین پی سی بی بنا دیا گیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ عام انتخابات میں دھاندلی کرنےوالوں کو چیئرمین پی سی بی کا عہدہ دیدیا گیا جیو بھی انتخابی دجاندلی میں شریک تھا۔ سابق چیف جسٹس سمیت جس کا جو بھی کردار تھا سامنے لایا جائے۔ چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ جمہوریت کے علاوہ کوئی بھی نظام کامیاب نہیں جب تک شفاف الیکشن نہیں ہوتے ملک سے کرپشن ختم نہیں ہوگی۔ ۱۱ مئی کو دھاندلی کرنے والوں کو بے نقاب کریں گے۔ انصاف ملنے تک سڑکوںپر ہی رہیں گے۔ عمران خان نے تمام جماعتوں کو احتجاج میں شامل ہونے کی دعوت بھی دی۔ 11مئی کو شروع ہونے والی ہماری تحریک کا حکومت اور فوج کے درمیان تناﺅ سے کوئی تعلق نہیں، ہم مارشل لاء کی بات نہیں کررہے، جمہوریت کی مضبوطی کیلئے انتخابی نظام کو درست کرنا چاہتے ہیں، ایک سال پہلے کہہ دیا تھا انصاف نہ ملا تو سڑکوں پر نکلیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں ملک بھر سے ضلعی سطح کی قیادت سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

عمران خان نے زور دے کر کہا کہ سابق چیف جسٹس کی جانب سے ریٹرننگ افسران سے خطاب اور میڈیا ہاﺅس کی جانب سے جزوی نتائج کی موصولی کے بعد ایک خاص جماعت کے حق میں مہم جوئی کی تحقیقات کی جائے اور دھاندلی میں ملوث عناصر کو بے نقاب کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ ایک برس کے دوران تحریک انصاف نے ہمیشہ دھاندلی کے خلاف آواز بلند کی، تمام قانونی چارہ جوئی بروئے کار لاتے ہوئے انتخابی ٹربیونل سے رجوع کیا اور ملک کی اعلیٰ عدالت کا دروازہ بھی کھٹکھٹایا تاہم نا تو ہمارے جائز مطالبات تسلیم کیے گئے اور نہ ہی انتخابی نظام کی اصلاح کےلئے کوئی کوشش کی گئی۔ انہوں نے زور دے کر کہا 11مئی کو ایک برس مکمل ہونے پر دھاندلی کے خلاف بھرپور تحریک کاآغاز کرینگے اور ملک میں صاف شفاف انتخابات کے ذریعہ جمہوریت کے قیام کی راہ ہموار کرنے کےلئے بھرپور جدوجہد کرینگے۔ انہوں نے واضح کیا کہ جمہوریت بہترین نظام حکومت ہے اور تحرےک انصاف کسی صورت ماورائے آئین اقدامات کی حمایت نہیں کرتی تاہم جمہوریت کی آڑ میں شخصی یا خاندانی آمریت کی بھی اجازت نہیں دینگے۔ پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی، صدر جاوید ہاشمی، سیکرٹری جنرل، جہانگیر ترین، اےڈیشنل سیکرٹری جنرل سیف اللہ خان نیازی، ترجمان چیئرمین تحریک انصاف نعیم الحق، مرکزی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر شیریں مزاری، سنئیر نائب صدر عامر محمود کیانی، تحریک انصاف پنجاب کے صدر اعجاز چوہدری، تحریک انصاف خیبرپختونخواہ کے صدر اعظم خان سواتی سمیت مرکزی، صوبائی اور مقامی قیادت نہ بھی اجلاس میں شرکت کی۔
خبر کا کوڈ : 377800
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش