0
Thursday 1 May 2014 00:02

مولانا سمیع الحق سے امریکی صدر کے ایلچی کی خصوصی ملاقات

مولانا سمیع الحق سے امریکی صدر کے ایلچی کی خصوصی ملاقات
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام (س) و طالبان کمیٹی کے سربراہ مولانا سمیع الحق سے امریکی صدر باراک اوبامہ کے ایلچی ارشاد حسین نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی، اس موقع پر مولانا سمیع الحق نے کہا کہ دینی مدارس کا دہشتگردی سے کوئی تعلق نہیں، مدارس دنیا کی سب سے بڑی این جی اوز کے طور پر رفاحی و تعلیمی خدمات انجام دے رہے ہیں، ملک میں امن کی خاطر حکومت طالبان مذاکرات میں کردار ادا کر رہے ہیں، پاکستان خطے کا اہم ملک ہے جسے کسی طور پر نظر انداز نہیں کیا جانا چاہیے جبکہ امریکی صدر اوبامہ کے ایلچی ارشاد حسین نے مذاکرات میں مولانا سمیع الحق کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم و غیر مسلم دنیا میں درپیش مسائل کو بھی مذاکرات سے ہی حل کیا جاسکتا ہے۔ ارشاد حسین کے ساتھ آئے ہوئے ان کے وفد کے ارکان ارسلان سلیمان، ڈپٹی ایمبسڈر برائے او آئی سی اور ڈاکٹر سید محمد سعید، نیشنل ڈائریکٹر کمیونٹی الائنس اسلامک سوسائٹی آف نارتھ امریکہ بھی ملاقات میں شریک تھے۔
خبر کا کوڈ : 378016
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش