0
Thursday 1 May 2014 23:45

جنگ ہو یا مذاکرات اپنے مقصد سے نہیں ہٹیں گے، شاہد اللہ شاہد

جنگ ہو یا مذاکرات اپنے مقصد سے نہیں ہٹیں گے، شاہد اللہ شاہد
اسلام ٹائمز۔ کالعدم تحریک طالبان کے ترجمان شاہد اللہ شاہد نے کہا ہے کہ ہم مذاکرات کو سیاسی جنگی ہتھیار کے طور پر ہرگز قبول نہیں کریں گے۔ نجی ٹی وی کے مطابق نامعلوم مقام سے جاری ایک وڈیو بیان میں شاہد اللہ شاہد نے کہا ہے کہ حکومت مذاکرات کے ساتھ جنگ اور دھمکی کی سیاست پر عمل پیرا ہے۔ طالبان کے خلاف ملک بھر میں کاروائیاں تیز کردی گئی ہیں، جبکہ دو روز سے بابڑ اور شکتوئی میں بھی کاروائی جاری ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم مذاکرات کو سیاسی جنگی ہتھیار کے طورپر قبول نہیں کریں گے۔ اس کا کہنا ہے کہ جنگ ہو یا مذاکرات ہم اپنے اصل مقصد سے انحراف نہیں کریں گے جبکہ مذاکرات میں حکومتی سنجیدگی اور خود مختاری نظر نہیں آرہی ہے، اب تو اس بات کا تعین بھی مشکل ہوگیا ہے کہ مذاکرات کس سے کئے جائیں۔ شاہد اللہ شاہد کے مطابق کیا جنگ اور مذاکرات ایک ساتھ چل سکتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 378371
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش