0
Saturday 3 May 2014 20:10

آئی ایس او لاہور ڈویژن کا اجلاس عمومی جاری، کل مرکزی صدر شریک ہوں گے

آئی ایس او لاہور ڈویژن کا اجلاس عمومی جاری، کل مرکزی صدر شریک ہوں گے
اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان لاہور ڈویژن کا دوسرا اجلاس مجلس عمومی وحدت کالونی امامیہ مسجد میں جاری ہے۔ اجلاس کی صدارت لاہور ڈویژن کے صدر علی ضامن نقوی کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ اجلاس تنظیم کے اندر نئی فعالیت کا سبب بنے گا اور تنظیم سازی کے لئے سنگ میل ثابت ہو گا۔ انہوں نے بتایا کہ آئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدر اطہر عمران طاہر اتوار کو مغرب کی نماز کے بعد مہمان خصوصی کو طور پر شرکت کرینگے اور اجلاس عمومی سے خطاب کرینگے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس اجلاس میں ڈویژن کے تمام یونٹس اور سٹرکچرز بھی شرکت کر رہے ہیں۔ اجلاس مجلس عمومی سے علامہ حیدر علی موسوی، علامہ جواد موسوی، علامہ نیاز حسین اور دیگر علما و قائدین شرکاء سے خطاب کرینگے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس اجلاس میں یونٹس سہ ماہی کارکردگی رپورٹ پیش کرینگے اور آنے والے تیں مہینوں کے لئے پروگرام ترتیب دیا جائیگا۔ یہ اجلاس کل اتوار شام تک جاری رہیگا۔ بتایا جا رہا ہے کہ اس اجلاس میں کچھ اہم فیصلے ہونے کا قوی امکان ہے جو تنظیم کی فعالیت اور مضبوطی کا باعث بنیں گے۔
خبر کا کوڈ : 378947
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش