0
Sunday 4 May 2014 11:29
یادگار شہداء اسکردو پر 18 مئی کو عظیم الشان بیداری ملت و استحکام پاکستان کنونشن کا انعقاد ہوگا

سنی اتحاد کونسل کے سربراہ حامد رضا نے اسکردو میں منعقدہ کانفرنس میں شرکت کی دعوت قبول کر لی

سنی اتحاد کونسل کے سربراہ  حامد رضا نے اسکردو میں منعقدہ کانفرنس میں شرکت کی دعوت قبول کر لی
اسلام ٹائمز۔ اہل سنت والجماعت کی 23 جماعتوں کی نمائندہ جماعت سنی اتحاد کونسل پاکستان کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا نے مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن کی دعوت قبول کر لی۔ تفصیلات کے مطابق 18 مئی کو اسکردو میں یادگار شہداء اسکردو پر منعقدہ عظیم الشان بیداری ملت و استحکام پاکستان کانفرنس میں ملک بھر سے مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علمائے کرام اور رہنماء شرکت کریں گے۔ اس سلسلے میں اہل سنت والجماعت کی 23 جماعتوں کی نمائندہ جماعت سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا نے مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن کی دعوت قبول کر لی ہے اور وہ اسکردو میں منعقدہ کانفرنس میں خصوصی شرکت کریں گے۔ ذرائع کے مطابق رابطہ کرنے پر صاحبزادہ حامد رضا نے مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن کا شکریہ ادا کیا ہے اور اس پروگرام میں شرکت کی یقین دہانی کرائی ہے۔ ان کے علاوہ بھی پاکستان کے مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے رہنما اور برجستہ شخصیات شرکت کریں گی۔
خبر کا کوڈ : 379082
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش