0
Tuesday 6 May 2014 09:20

دھاندلی کا الزام، این اے 47 سے تحریک انصاف کے امیدوار قیصر جمال کا انتخاب کالعدم

دھاندلی کا الزام، این اے 47 سے تحریک انصاف کے امیدوار قیصر جمال کا انتخاب کالعدم
اسلام ٹائمز۔ الیکشن ٹریبونل نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 47 سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار قیصر جمال کے انتخاب کو کالعدم قرار دیتے ہوئے وہاں دوبارہ انتخابات کا حکم دیا ہے۔قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 47 سے ایک امیدوار عابدالرحمان نے پی ٹی آئی کے امیدوار قیصر جمال کی کامیابی کوالیکشن ٹریبونل میں چیلنج کیاتھا۔ ٹریبونل کے جج سید یحییٰ زاہد گیلانی نے درخواست کی سماعت کی اور این اے 47کے انتخابی نتائج کو کالعدم قرار دے دیتے ہوئے دوبارہ پولنگ کا حکم دیا۔آزاد امیدوار عابد الرحمان نے اپنی انتخابی عذرداری میں تحریک انصاف کے امیدوار قیصر جمال پر انتخابات میں دھاندلی کے الزامات عائد کئے تھے۔
خبر کا کوڈ : 379595
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش