0
Wednesday 7 May 2014 22:23

چترال کو گلگت بلتستان سے ملانے والا واحد راستہ شندورٹاپ ٹریفک کے لئے کھول دیاگ یا

چترال کو گلگت بلتستان سے ملانے والا واحد راستہ شندورٹاپ ٹریفک کے لئے کھول دیاگ یا
اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان اور چترال کے درمیان زمینی رابطہ آج شندور ٹاپ سے بحال ہو گیا۔ شندور ٹاپ پچھلے پانچ ماہ سے بند تھی جو کہ گذشتہ روز چھوٹی گاڑیوں کے لیے کھول دی گئی ہے۔ شندور ٹاپ میں برف کے باعث چترال کا گلگت بلتستان کے ساتھ زمینی رابطہ منقطع تھا جس کی وجہ سے چترال کے عوام کو سخت سفری مشکلات درپیش تھیں۔ شندور ٹاپ کھلتے ہی چترال سے گلگت بلتستان کے لیے چھوٹی گاڑیوں کی سروس شروع ہوگئی۔ چترال کے عوام نے نیٹکو کے اعلٰی حکام سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ گلگت سے چترال کے لیے جلد نیٹکو کی بس سروس شروع کی جائے تاکہ عوام سفری مشکلات سے بچ سکیں۔
خبر کا کوڈ : 380242
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش