0
Sunday 26 Sep 2010 12:17

افغانستان میں نیٹو کی کارروائی سے 30 طالبان ہلاک، بم دھماکے میں 2 امریکی فوجی مارے گئے

افغانستان میں نیٹو کی کارروائی سے 30 طالبان ہلاک، بم دھماکے میں 2 امریکی فوجی مارے گئے
اسلام ٹائمز- جنگ نیوز کے مطابق اتحادی فوج نے مشرقی افغانستان میں کارروائی کر کے 30 طالبان کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے جبکہ لغمان میں آپریشن کے دوران طالبان کے ٹھکانوں سے بھاری اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔ دوسری جانب ایساف کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شمالی افغانستان میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکے کے نتیجے میں 2 امریکی فوجی بھی مار ے گئے ہیں۔ نیٹو ترجمان کے مطابق لغمان میں ہونے والے آپریشن میں 250 سے زائد افغان اور اتحادی فوجیوں نے حصہ لیا جبکہ واقعہ میں کسی اتحادی یا افغان فورسز کے فوجی کے ہلاک ہونے کی اطلاع نہیں ملی ہے۔
خبر کا کوڈ : 38256
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش