0
Thursday 15 May 2014 17:16

جیو کے مالکان وضاحت کے ساتھ معافی طلب کریں، علامہ رمضان توقیر

جیو کے مالکان وضاحت کے ساتھ معافی طلب کریں، علامہ رمضان توقیر
اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل خیبر پختونخوا کے صدر علامہ محمد رمضان توقیر نے کہا ہے کہ جیو چینل پر نشر ہونے والے پروگرام سے عوام کے دینی جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے، جس کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈیرہ اسماعیل خان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ مذکورہ پروگرام کے ذمہ داران کے علاوہ چینل کے مالکان اور ذمہ داران وضاحت کے ساتھ معافی مانگیں اور یقین دھانی کرائیں کہ آئندہ ایسے پروگرام نشر کرنے سے اجتناب کیا جائے گا کہ جن سے عوام کے عقائد پر حرف آئے اور مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچے۔ انہوں نے کہا کہ پیمرا بھی ایسے پروگراموں کی روک تھام کے لیے موثر کردار ادا کرے۔ علامہ محمد رمضان توقیر نے کہا ہے کہ آزادی اظہار پر پابندی نہیں ہونی چاہیئے لیکن مذکورہ بالا پروگرام کا اظہار رائے سے کوئی تعلق نہیں تھا۔ کسی بھی پروگرام کو نشر کرنے سے قبل عقیدت اور عقیدے کے پیرائے میں اس کا جائزہ لینا ضروی ہے۔
خبر کا کوڈ : 382807
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش