0
Sunday 25 May 2014 00:19

مذاکرات کرنیوالوں کا خیرمقدم، ہتھیار اٹھانے والوں کو جواب دیا جائیگا، پرویز رشید

مذاکرات کرنیوالوں کا خیرمقدم، ہتھیار اٹھانے والوں کو جواب دیا جائیگا، پرویز رشید
اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے کہا ہے کہ ہمسائے کے دکھ، سکھ میں شرکت ہماری روایت ہے۔ فوج حکومت کے ساتھ ہے۔ کبھی پالیسی میں مداخلت نہیں کرتی۔ پرویز رشید کا کہنا تھا کہ مشرف نے واجپائی کا ہاتھ جھٹکا اور بعد میں گھٹنا پکڑ لیا۔ وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماضی کی تلخ یادوں کے سہارے بہتر مستقبل کے خواب نہیں دیکھے جاتے، نریندر مودی سرکار نے اگلے پانچ سال بھارت کی پالیسیاں بنانی ہیں، بھارتی عوام نے بی جے پی کو مینڈیٹ دیا اس کا احترام کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمسائے کے دکھ اور سکھ میں شریک ہونا ہماری روایت ہے۔ پرویز رشید کا کہنا تھا کہ فوج حکومت کے ساتھ ہے۔ سیاسی معاملات میں دخل اندازی نہیں کرتی، ملکی سلامتی پر حملہ ہو گا تو اسے اس کی زبان میں جواب دیا جائے گا، مذاکرات کرنے والوں کا خیرمقدم ہتھیار اٹھانے والوں کو جواب دیا جائے گا۔ پرویز رشید کا کہنا تھا کہ کیبل آپریٹرز کو کوئی چینل چلانے یا بند کرنے کا اختیار نہیں دے سکتے، امید ہے کیبل آپریٹرز صرف اپنے کام پر توجہ دیں گے۔
خبر کا کوڈ : 385956
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش