0
Monday 26 May 2014 11:34

ملک میں جاری افراتفری پر حکومتی لاتعلقی سمجھ سے بالاتر ہے، سید داؤد آغا

ملک میں جاری افراتفری پر حکومتی لاتعلقی سمجھ سے بالاتر ہے، سید داؤد آغا

اسلام ٹائمز۔ بلوچستان شیعہ کانفرنس کے رہنماء سید داؤد آغا نے کہا ہے کہ ملک میں جاری افراتفری پر حکومتی لاتعلقی سمجھ سے بالاتر ہے۔ حکومت کی کوئی واضح پالیسی نہ ہونے کی وجہ سے آج پوری قوم سڑکوں پر ہے۔ اگر حکومت واضح پالیسی کا اعلان کرکے دہشتگردی جیسے مسائل کو حل کرتی، تو آج عوام سڑکوں پر نہ آتی۔ حکومت نہ تو دہشتگردی اور نہ ہی بے روزگاری پر قابو پا سکی۔ انہوں نے کہا کہ اہلبیت (ع) کی شان میں گستاخی کے جرم میں ملوث عناصر کو فوری طور پر بےنقاب کیا جائے اور اصل حقائق سے عوام کو آگاہ کیا جائے۔ کراچی میں آئے روز ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں‌ اضافہ، حکومت سندھ کیلئے لمحہ فکریہ ہے۔ اگر کراچی سمیت پورے ملک میں جاری شیعہ نسل کشی کیخلاف ملکی سطح پر عملی اقدامات نہ اُٹھائے گئے، تو مرکزی حکومت کیخلاف سخت احتجاج کیا جائے گا۔

خبر کا کوڈ : 386026
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش