0
Wednesday 28 May 2014 11:29

کرپشن سے پاک معاشرے کا قیام حکومت کی اولین ترجیح ہے، نواب محمد خان شاہوانی

کرپشن سے پاک معاشرے کا قیام حکومت کی اولین ترجیح ہے، نواب محمد خان شاہوانی

اسلام ٹائمز۔ نواب محمد خان شاہوانی نے کہا ہے کہ کرپشن سے پاک معاشرے کا قیام حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس سلسلے میں صوبائی حکومت انتہائی سنجیدہ اقدامات اٹھا رہی ہے۔ اس موقع پر ڈی جی نیب، ڈی جی پبلک ریلیشنز، جی ایم پی ٹی وی اور مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد موجود تھے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ ہمارا صوبہ ایک پسماندہ صوبہ ہے اور کرپشن نے ہمارے صوبے کو مزید پسماندگی میں دھکیل دیا ہے۔ موجودہ حکومت ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی قیادت میں انتہائی سنجیدہ ہے تاکہ حقدار کو اس کا حق مل سکے اور اس سلسلے میں مخلوط حکومت نے ایمانداری کے ساتھ پہلا قدم اٹھایا ہے۔ معاشرے میں شعور اجاگر کرنے کے لئے سیاستدان، بیوروکریٹس اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے ہرفرد کو اس قسم کی فلمز سے سبق حاصل کرنا چاہیئے۔ ہم سب کو مل کر اس ناسور کو ختم کرنے کی کوشش کرنی چاہیئے۔ اس صوبے کو اپنا گھر سمجھ کر اس کی ترقی کے بارے میں سوچنا چاہیئے۔ کرپشن کے خاتمے میں نیب کے کردار کو خراج تحسین پیش کرنا چاہیئے اور ان کے بلاتفریق اقدامات کی بدولت صوبے کے عوام میں امید کی ایک کرن جاگ اٹھی ہے کہ موجودہ حکومت ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی قیادت میں ایمانداری سے اپنا کام سرانجام دے رہی ہیں۔

اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی جی خالد اقبال نے شرکاء کو نیب کی کارکردگی کے بارے میں بتایا اور کہا کہ نیب کا قیام 16 دسمبر 1999ء کو ہوا اور اب تک نیب نے تقریباً 250 ملین روپے قومی خزانے میں جمع کرائے۔ نیب کا مقصد کرپشن سے پاک پاکستان ہے اور اس مقصد کو منزل تک پہنچانے میں نیب دن رات کوشاں ہے۔ اس سلسلے میں معاشرے میں شعور اجاگر کرنے کے لئے ہم نے ایک مہم پرنٹ میڈیا کے ذریعے چلائی تاکہ ملک اور خاص طور پر بلوچستان میں رہنے والے ہرذی شعور انسان کو رشوت کے ناسور اور اس کی بیخ کنی کے لئے اس کے بارے میں آگاہی حاصل ہوں۔ تقریب کے آخر میں صوبائی وزیر نواب محمد خان شاہوانی نے کرپشن کے بارے میں بنائی جانے والی شارٹ فلم مقابلہ میں پوزیشن حاصل کرنے والے فلم میکرز میں انعامات تقسیم کئے۔

خبر کا کوڈ : 386991
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش