0
Thursday 29 May 2014 19:44

افغانستان سے امریکی فوجیوں کے مکمل انخلا تک جنگ ختم نہیں ہو گی، افغان طالبان

افغانستان سے امریکی فوجیوں کے مکمل انخلا تک جنگ ختم نہیں ہو گی، افغان طالبان

اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر باراک اوباما کیطرف سے 2016 کے اختتام تک امریکی فوجیوں کے افغانستان سے مکمل انخلا کے اعلان پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے افغان طالبان نے کہا ہے کہ جب تک ایک بھی غیر ملکی فوجی افغانستان سے نکل نہیں جاتا ہماری جنگ اس قبضے کے خلاف جاری رہے گی۔ باراک اوباما نے منگل کو اس منصوبے کا اعلان کیا تھا کہ افغانستان میں تعینات 32,000 امریکی فوجیوں میں سے 9,800 امریکی فوجی 2015 کے اوئل تک افغانستان میں رہیں گے۔ انہوں کہا تھا کہ اس سے پہلے 2015 تک افغانستان میں غیرملکی افواج کی تعداد نصف کر دی جائے گی اور 2016 کے اختتام تک افغانستان میں امریکا کی موجودگی سفارتخانے تک محدود رہ جائے گی، جس کا کام سفارتی سیکیورٹی ہو گا۔

اوباما کے انخلاء کے اعلان کے جواب میں افغان طالبان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اب اوباما نے اعلان کیا ہے کہ 2016 تک 10,000 امریکی فوجی افغانستان میں رہے گے اور اپنا قبضہ برقرار رکھیں گے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ افغانستان کی اسلامی امارات اس کی مذمت کرتی ہے اور اسے خود مختاری، مذہب اور انسانی حقوق کے خلاف ورزی قرار دیتی ہے۔ افغان طالبان کا اصرار ہے کہ امریکی دو سال کی بجائے فوری طور پر افغانستان چھوڑ دین۔ انہوں نے کہا ہے کہ جب تک ایک امریکی فوجی بھی افغانستان میں موجود رہے گا یہ ہماری قوم کے لیئے نا قابل قبول ہے اور ہماری جنگ جاری رہے گی۔

خبر کا کوڈ : 387577
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش