0
Tuesday 3 Jun 2014 22:40

انکم ٹیکس شرح برقرار، ٹریکٹر سستا، لوہا اور سگریٹ مہنگے

انکم ٹیکس شرح برقرار، ٹریکٹر سستا، لوہا اور سگریٹ مہنگے
اسلام ٹائمز۔ حکومت نے نئے بجٹ میں ٹیکسٹائل شعبے کو ٹیکس اور ڈیوٹیز کی رعایات دیتے ہوئے جدید کاروبار کے پرچون فروشوں اور گھریلو بجلی کے بھاری استعمال پر ٹیکس عائد کر دیا ہے۔ سی این جی پر سترہ فیصد سیلز ٹیکس عائد کر دیا گیا۔ ٹیکس ریٹرن نہ دینے والے امیروں اور قیمتی جائیداد کی فروخت پر نئے ٹیکس ہوں گے۔ اب ٹریکٹر سستا جبکہ لوہا اور سگریٹ مہنگے ہوں گے۔ نئے مالی سال کے بجٹ میں انکم ٹیکس کی موجودہ شرح کو تبدیل نہیں کیا گیا۔ سروسز پر ٹیکس شرح بڑھا کر 8 اور 10 فیصد کرنے کی تجویز ہے۔ ٹیکس ریٹرن نہ دینے والوں پر بنک سے رقم نکلوانے پر صفر اعشاریہ دو فیصد اضافی ٹيکس ہوگا۔ ماہانہ ایک لاکھ سے زائد کے گھریلو بجلی بل پر ساڑھے سات فیصد ایڈوانس ٹیکس ہوگا۔ بیس لاکھ مالیت سے زائد کی جائیداد فروخت پر دو فیصد تک ایڈوانس ٹیکس نافذ ہوگا۔ فضائی سفر کے فرسٹ، کلب کلاس کے ٹیکس دہندہ مسافر پر تین اور غیر ٹیکس دہندہ پر چھ فیصد ٹیکس ہوگا۔ گرین ہاؤسنگ فارمنگ آلات پر سیلز ٹیکس کی مکمل چھوٹ ہوگی۔

خصوصی علاقوں میں پھلوں کے پراسیسنگ پلانٹس کو پانچ سال کی ٹیکس چھوٹ اور فاٹا میں صنعت کی مشینری درآمد کرنے پر بھی کسٹم ڈیوٹی کی چھوٹی ہوگی۔ ٹیکسٹائل شعبے کو ڈیوٹی فری مشینری کی درآمدی اجازت میں دو برس کی توسیع ہوگی۔ ٹیکسٹائل برآمدات پر ریفنڈ کلیمز کو تین ماہ میں نمٹایا جائے گا، انکی کی ری فنانس اسکیم اور برآمدی قرض پر مارک اپ کم کرکے ساڑھے سات فیصد کیا جائے گا۔ ٹیکسٹائل برآمدات کو دس فیصد بڑھانے والوں کو چار فیصد تک ڈرابیک ملے گی۔ ٹیکسٹائل، چمڑے، قالین، سرجری اور کھیل صنعتوں کی درآمدات پر سیلز ٹیکس نافذ کرنے کی تجویز ہے۔ ماہانہ بیس ہزار تک بجلی بل والے جدید کاروباری پرچون فروشوں پر پانچ اور بیس ہزار سے زائد بل والوں پر سات فیصد سیلز ٹیکس ہوگا۔ پٹرولیم، کھانے پینے کی درآمدی اشیاء پر کسٹم ڈیوٹی کی چھوٹ رہے گی۔ درآمدات پر کسٹم ڈیوٹی کی کم سے کم صفر فیصد شرح کو ایک فیصد کیا جا رہا ہے۔ کسٹم ڈیوٹی کی سلیب آٹھ سے کم کرکے چھ کی جا رہی ہیں۔ کسٹم ڈیوٹی کی زیادہ سے زیادہ شرح تیس فیصد کی بجائے اب پچیس فیصد ہوگی۔ لوہے کی صنعت کو پہلے فی بجلی یونٹ پر چار روپیہ کی سیلز ٹیکس شرح اب سات روپیہ ہوگی۔ ٹریکٹروں پر سیلز ٹیکس کی شرح سولہ فیصد سے کم کرکے دس فیصد کی جا رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 388895
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش