0
Wednesday 4 Jun 2014 19:29

کراچی، Who is Hussain ٹیم کیجانب سے جشن ولادت امام حسین (ع) منفرد انداز میں منایا گیا

کراچی، Who is Hussain ٹیم کیجانب سے جشن ولادت امام حسین (ع) منفرد انداز میں منایا گیا
اسلام ٹائمز۔ ہو از حسین (ع) Who is Hussain، کراچی نے امسال جشنِ ولادت نواسہء رسول خدا حضرت امام حسین (ع) کے پُرمسرت موقع کو بلاتفریق اہلیانِ کراچی کے ساتھ بانٹنے کیلئے اور امام حسین (ع) کے محبت، عزت اور ایثار کے پیغام کو عام کرنے کیلئے شہر کے مختلف اہم مقامات پر مٹھائیاں اور گریٹنگ کارڈز کہ جن پر امام (ع) کے فرامین تحریر تھے، تقسیم کئے گئے۔ اس مہم کے دوران ٹیم نے مختلف مسالک سے تعلق رکھنے والی مساجد و مدارس، اولڈ ہومز، ہسپتالوں، گرجا گھروں اور مندروں میں مٹھائیوں اور گریٹنگ کارڈز کی تقسیم کے ذریعے امام حسین (ع) کے پیغامِ محبت و عزت کو پھیلایا جبکہ مختلف مسالک سے تعلق رکھنے والے علماء کرام کو مٹھائی بطورِ تحفہ بھیجی گئیں۔
 
Who is Hussain (حسین کون ہے) ایک بین الاقوامی مہم ہے، جس کے قیام کا مقصد امام حسین (ع) کی تعلیمات کو تمام تر تعصبات سے بالاتر ہو کر دنیا کے تمام انسانوں تک پہچانا ہے۔ اس مہم کا آغاز 2012ء میں لندن سے ہوا اور دیکھتے ہی دیکھتے بہت مختصر عرصے میں یہ مہم دنیا کے تریسٹھ ممالک میں پھیل چکی ہے۔ پیغام امام حسین ابن علی علیہ السلام کو بلاتفریقِ رنگ و نسل و مذہب پھیلانا ہی اس مہم کی شہرت کی اصل وجہ ہے۔ Who is Hussain - Karachi ٹیم امسال پندرہ شعبان ولادت حضرت امام مہدی آخر الزمان (عج) کے موقع پر عطیہء حیات کے نام سے ایک مہم کا ارادہ رکھتی ہے جس کے تحت تھیلیسیمیا کے مریضوں کیلئے خون کے عطیات جمع کئے جائیں گے۔ مہم کی مزید تفصیلات whoishussain.org سے بھی حاصل کی جا سکتی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 389181
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

متعلقہ خبر
ہماری پیشکش