0
Saturday 7 Jun 2014 19:17

جیو نیوز کو کم سزا دی گئی، اضافے کیلئے اپیل کا حق رکھتے ہیں، وزیر دفاع

جیو نیوز کو کم سزا دی گئی، اضافے کیلئے اپیل کا حق رکھتے ہیں، وزیر دفاع
اسلام ٹائمز۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وزارت دفاع پیمرا کی جانب سے جیو نیوز کو دی جانے والی سزا سے مطمئن نہیں۔ سزا میں اضافے کیلئے اپیل کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔ اسلام آباد سے جاری بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ غلطی ثابت ہونے کے باوجود جیو نیوز کو دی جانے والی سزا ناکافی ہے۔ چینل کے ہرجانے کے دعوے کا جواب دینے کیلئے تیار ہیں۔ وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ عدالت میں وزارت دفاع اور آئی ایس آئی کا بھرپور دفاع کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ وزیر دفاع کا بیان وزارت دفاع کی بجائے وزیراعظم آفس سے جاری ہوا ہے۔
دیگر ذرائع کے مطابق، وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پیمرا کی جانب سے جیو کو دی گئی سزا بہت کم ہے، وزارت دفاع اس سے مطمئن نہیں اور سزا میں اضافے کے لئے عدالت سے رجوع کرسکتی ہے۔ وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ 19 اپریل کو معروف صحافی حامد میر پر کراچی میں قاتلانہ حملے کے بعد جیو نے آئی ایس آئی کے سربراہ کا جو میڈیا ٹرائل کیا اس پر پیمرا کی سزا سے مطمئن نہیں، وزارت دفاع اس سزا میں اضافے کے لئے قانونی چارہ جوئی کا حق محفوظ رکھتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جیو کی جانب سے وزارت دفاع، پیمرا اور آئی ایس آئی پر ہرجانے کا جو دعویٰ کیا ہے اس سلسلے میں بھی وزارت دفاع نے اپنا جواب تیار کر لیا ہے۔ آئی ایس آئی کے سربراہ کے میڈیا ٹرائل کے خلاف وزارت دفاع نے پیمرا میں جیو کے خلاف درخواست دائر کی تھی جس پر گذشتہ روز قائم مقام چیئرمین پیمرا پرویز راٹھور کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں جیو نیوز کا لائسنس 15 روز کے لئے معطل کرکے ایک کروڑ روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 390027
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش