0
Tuesday 17 Jun 2014 23:06

لاہور واقعہ کیخلاف ڈی آئی خان میں عوامی تحریک کا احتجاجی مظاہرہ

لاہور واقعہ کیخلاف ڈی آئی خان میں عوامی تحریک کا احتجاجی مظاہرہ
اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں پاکستان عوامی تحریک نے لاہور واقعہ کے خلاف احتجاجی دھرنا دیکر ڈیرہ، راولپنڈی شاہراہ کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا۔ گزشتہ روز لاہور میں پیش آنیوالے واقعہ، جس میں منہاج القرآن کے آٹھ کارکن جاں بحق ہو گئے تھے، کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان عوامی تحریک کے کارکنوں نے اسے ریاستی دہشت گردی قرار دیا۔ صدر پاکستان عوامی تحریک، ڈی آئی خان ڈاکٹر نور محمد کی قیادت میں ہونیوالے مظاہرے میں سٹی، پہاڑ پور، پنیالہ اور مضافات کے تمام صدور اور کارکنان نے شرکت کی۔ ڈاکٹر نور محمد نے لاہور واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ حکومت ڈاکٹر طاہر القادری کیخلاف جاری آپریشن فی الفور ختم کرے، اور لاہور سانحہ کی فوری طور پر عدالتی تحقیقات کرائے۔ سانحہ میں پاکستان عوامی تحریک کے شہید و زخمی ہونیوالے کارکنوں کو انصاف فراہم کرے۔
خبر کا کوڈ : 392948
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش