0
Wednesday 6 Oct 2010 12:37

اسرائیل کے حقیقی دشمن ایرانیوں کے دینی اعتقادات ہیں، لیونی

اسرائیل کے حقیقی دشمن ایرانیوں کے دینی اعتقادات ہیں، لیونی
اسلام ٹائمز- فارس نیوز ایجنسی کے مطابق اسرائیل کی سابق وزیر خارجہ اور کاڈیما پارٹی کی سربراہ زیپی لیونی نے کہا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ ایرانیوں کی دشمنی کی حقیقی وجہ انکے مذہبی اعتقادات ہیں لہذا ایران اور اسرائیل کے درمیان ٹکراو کبھی بھی ختم نہیں ہو سکتا۔ وہ ہارورڈ یونیورسٹی میں طلبہ کی ایک تقریب سے گفتگو کر رہی تھیں۔
زیپی لیونی نے کہا کہ دنیا ایرانیوں کو یہ اجازت نہ دے کہ وہ اقوام متحدہ اور دوسری جگہوں پر تقریروں کے ذریعے اسرائیل کا نشانہ بنائیں۔ اسرائیل کی سابق وزیر خارجہ نے دعوا کیا کہ کوئی بھی ہولوکاسٹ کے خلاف ایران کے صدر محمود احمدی نژاد کی باتوں کا یقین نہیں کرتا۔ ساتھ ہی انہوں نے یہ مطالبہ بھی کیا کہ صدر احمدی نژاد کو ہر گز تقریر کرنے کا موقع فراہم نہ کیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 39364
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش