0
Sunday 22 Jun 2014 00:02
کارکنوں نے اپنے خون سے انقلاب کا آغاز کر دیا

میں پاکستانی ہوں، کسی کے پاس بھی مجھے روکنے کا کوئی جواز نہیں

میں پاکستانی ہوں، کسی کے پاس بھی مجھے روکنے کا کوئی جواز نہیں
اسلام ٹائمز۔ لندن میں پریس کانفرنس سے خطاب میں ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا تھا کہ میرا ایجنڈا جمہوری اور قانونی ہے لیکن حکومت میری آمد سے بوکھلاہٹ کا شکار ہو گئی ہے۔ مجھے پاکستان آمد سے روکنے کا حکومت کو قانونی جواز دینا ہو گا۔ میرے کارکنوں نے پاکستان کیلئے اپنی جانیں قربان کیں۔ میں موت سے ڈرنے والا نہیں ہوں۔ میں اپنی جان بھی پاکستان پر قربان کرنے کیلئے تیار ہوں۔ چاہے کچھ بھی ہو جائے۔ میں 23 جون کو اسلام آباد ائیر پورٹ پہنچ رہا ہوں۔ ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا تھا کہ کارکنوں نے اپنے خون سے انقلاب کا آغاز کر دیا ہے۔ سابق وزیر قانون پنجاب رانا ثناءاللہ ہی سانحہ ماڈل ٹائون کے ذمہ دار نہیں ہیں۔ رانا ثناءاللہ نے تو صرف احکامات پر عمل درآمد کروایا۔ بنیادی سوال یہ ہے کہ گولیاں چلانے کا حکم کس نے دیا؟۔ اگر ہمارے پاس اسلحہ تھا تو اسے میڈیا کے سامنے دکھا کے ہمیں بےنقاب کیا جاتا۔

ان کا کہنا تھا کہ آج پورے ملک میں خاندانی بادشاہت ہے، جمہوریت صرف نام کی ہے۔ ملک میں کرپشن کا نظام قائم کر دیا گیا ہے۔ پاکستان میں کرپشن کا گراف تیزی سے اوپر جا رہا ہے۔ پورا ملک کرپشن کی لپیٹ میں ہے۔ ہر قومی ادارے کو اپنی لوٹ مار کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے۔ موجودہ حکمرانوں نے ہر ملکی ادارے کو کرپٹ کر دیا ہے۔ قومی اداروں کو اتفاق فائونڈری کی طرح استعمال کیا جا رہا ہے۔ اس سے قبل کینیڈا سے لندن پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طاہر القادری کا کہنا تھا کہ مجھے معلوم ہے کہ پہلے دن سے ہی مشکلات پیدا کی جائیں گی لیکن حق کی آواز کو کبھی دبایا نہیں جا سکتا۔ میں پاکستانی ہوں، کسی کے پاس بھی مجھے روکنے کا کوئی جواز نہیں ہے۔
خبر کا کوڈ : 394150
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش