0
Sunday 22 Jun 2014 03:56

بجٹ خسارہ پورا کرنے کیلئے قرضہ لینا ضروری ہے، اسحاق ڈار

بجٹ خسارہ پورا کرنے کیلئے قرضہ لینا ضروری ہے، اسحاق ڈار
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ بجٹ خسارے کو پورا کرنے کے لئے قرضہ لینا ضروری ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے قومی اسمبلی میں بجٹ بحث کو سمیٹتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ راولپنڈی اسلام آباد میٹرو بس منصوبے میں فیض آباد تک خرچ ہونے والی رقم پنجاب حکومت دے گی۔ لوڈ شیڈنگ ایک دن میں ختم نہیں ہو سکتی۔ موجودہ حکومت لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کے لئے بھرپور کام کررہی ہے اور وزیراعظم اس سلسلے میں کہہ چکے ہیں ہمارا دور ختم ہونے تک لوڈ شیڈنگ نہیں ہوگی۔ اسحاق ڈار کا مزید کہنا تھا کہ پارلیمنٹ نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں جتنے خسارے کی اجازت دی ہے وہ حقیقت میں بھی اتنا ہی ہے، اس سلسلے میں اعداد و شمار کو چھپایا نہیں گیا۔ خسارے کو پورا کرنے کے لئے قرض ضروری ہے، حکومت نے کشکول بڑا نہیں کیا، روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی سے ملکی قرضے میں 700 ارب روپے کی کمی ہوئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 394178
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش