0
Sunday 22 Jun 2014 23:57

ضرب عضب کے متاثرین پر سندھ اور پنجاب نے دروازے بند کردیئے

ضرب عضب کے متاثرین پر سندھ اور پنجاب نے دروازے بند کردیئے
اسلام ٹائمز۔ شمالی وزیرستان آپریشن کے متاثرین کو صوبہ خیبر پختونخوا تک محدود رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پنجاب اور سندھ حکومتوں نے متاثرین پر اپنے دروازے بند کرلئے ہیں۔ پنجاب اور سندھ حکومت نے خیبر پختونخوا سے آنے والے تمام راستوں اور شاہراہوں پر نئے ناکے اور چیک پوسٹیں قائم کردی ہیں۔ یہ انٹری پوائنٹس شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن کے باعث نقل مکانی کرنے والے متاثرین کی آمد کو روکنے کے لئے لگائے گئے ہیں۔ پنجاب میں اٹک، حسن ابدال، ڈی آئی خان اور مظفر گڑھ کے قریب ناکے لگائے گئے ہیں۔ سندھ میں کشمور اور اوباڑو کے قریب سندھ پولسی نے ناکے لگا دئیے ہیں۔ پنجاب اور سندھ حکومت کا کہنا ہے کہ آئی ڈی پیز ایک ہی صوبے میں رہیں، جہاں ان کی رجسٹریشن آسان ہو اور انہیں ساری سہولتیں ایک ہی جگہ آسانی سے فراہم کی جاسکتی ہیں۔ شمالی وزیرستان آپریشن کے پیش نظر کسی بھی ممکنہ خطرہ سے نمٹنے کے لئے ڈی پی او میانوالی نے کندیاں کے جنگلات کے قریب کندیاں پپلاں لنک پل جھال والا پر نئی پولیس چیک پوسٹ قائم کردی ہے۔ جس کا مقصد چشمہ کے حساس پراجیکٹس کی سیکیورٹی اور آئی ڈی پیز کی نقل و حمل کی وجہ سے مشکوک افراد کی نگرانی یقینی بنانا ہے۔ اس چیک پوسٹ پر پولیس کا ایک اے ایس آئی، چار اہلکار اور پی اے ای سی کے دو سیکیورٹی گارڈ اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 394280
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش